اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات کی ایک ویب سائٹ نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ آل سعود حکومت اور اس کے اتحادی بہت جلد تحریک انصاراللہ کو ایک ایسی ناقابل تسخیر قوت کے طور پر تسلیم کرنے کی مجبور ہوں گے جس کے ہاتھوں میں یمن کی حکومت کی باگ دوڑ ہوگی۔
یو اے ای کی ‘‘ارم’’ ویب سائٹ نے اس تجزیہ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی اب یمن میں انصاراللہ کے کمزور مخالفین کی حمایت کیلئے اپنی فوج کو اس ملک میں بھیجنے کو ایک ناممکن عمل تصور کرتے ہیں۔ اسلئے بہت جلد آل سعود انصاراللہ کی قوت ، دارالحکومت صنعا پر اس کا کنٹرول اور اس کےتمام شرائط تسلیم کرنے پر مجبور ہوگی۔
ویب سائٹ کے مطابق یمن پر مسلسل سعوی حملے جاری رہنے کی صورت میں یمن آل سعود حکومت کے مستقبل کیلئے ایک بہت بڑے خطرے میں تبدیل ہوجائے گا۔
ویب سائٹ نے اپنے تجزیہ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی سیاسی و فوجی قیادت یمن میں شکست تسلیم کرچکی ہے مگر اس کے باوجود آل سعود اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ یمن پر اس کے حملے جاری رہنے کی صورت میں خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کا جواز پیدا کرسکتے ہیں۔
واضح رہےکہ گذشتہ 80 دنوں کے دوران سعود جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲